پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پرپاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے نومنتخب کونسلر عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں روزی خان کاکڑ نے بلدیاتی انتخابات کی لیبر،کسان اور خواتین کی مخصوص نشستوں پرقلات،خضدار، سوراب، مستونگ اوردیگر علاقوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پارٹی کے جیالوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کونسلروں پرعوام اور کونسلروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی کے کامیاب ہونے والے کونسلر عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مخصوص نشستوں پرکامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔