وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو کی بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔جمعرات کو ملاقات میں ارکان اسمبلی زابد ریکی،حسن نواز بلوچ،یونس عزیز زہری،سردار اسلم بزنجو،سردار اسد مینگل، علماء کرام،قباہلی عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور کمشنر خضدار دؤاد خلجی کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا ہو گا آگے کے مسائل کو حل کر نے کے لئے طریقہ بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کو زیرہ ٹارلنس پر لانا ہو گاآئی جی پولیس کی سربراہی میں کمیٹی بنانے جائے گی حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گاحکومتی رٹ ہر صورت قائم کریں۔انہوں نے کہاکہ تاجروں سے بھتہ کی شکایات افسوسناک ہے،بھتہ خوری جیسے ناسور نا قابلے برداشت ہے روانہ کی بیناد پر کوآرڈینیشن کی جائے روڈز اور بازار قطعاً بند نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اغوا برائے تاوان،بھتہ خواری،اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اگر انتظامیہ نے اقدامات نہیں کئے تو انتظامیہ کے خلاف میں خود ایکشن لوں گا۔اس موقع پر سردار اختر مینگل نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل نکلیں قبائلی علاقوں کے اپنی روایات ہے علاقے مکین سے ملاقاتیں کر کے معاملات کا پوچھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مسائل کا حل نکالیں علاقے مکین کو تنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گاقبائلی عمائدین کھل کر سرکار سے بات کریں۔آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بھتہ خوری میں ملوث پایا اس کے خلاف فوراًکاروائی کی جائے۔