زمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، منیراحمددرانی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ زمہ دار صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندے اپنی معاشرتی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سماجی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لئے صحافی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ترقی یافتہ اور مہذب معاشروں کی تشکیل میں زمہ دار صحافیوں کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا وفد میں قلات میں مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں بیورو چیفس اور رپورٹرز جن میں آغاقادرشاہ عبداللہ لہڑی یوسف مینگل فیض نیچاری عبدالواحد دہوار مقبول گل امجدسلامی نائب اسرار یاسرزہری ایم ڈی مینگل عیدمحمدنیچاری علی حسن زیب اور شاہد مینگل سمیت بڑی تعداد میں صحافی برادری کے لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافی برادری اپنے صفحوں میں اتحاد پیدا کرکے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلد میراحمدیار خان پریس کلب کو فعال کیا جائے گا اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ منیر احمد درانی نے کہاکہ صحافی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ انہیں درپیش مشکلات کے حل کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا اندازہ وہاں کی شرح خواندگی اور اخبار بینی سے لگایا جاسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں جدید ترین سہولیات کے متعارف ہونے کے باوجود اخبار بینی کے شوق کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ آج بھی لاکھوں خاندانوں کا زریعہ معاش اخبار کی صنعت اور صحافت کے شعبے سے وابسطہ ہے۔ کسی بھی علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور وہاں کے عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے سمیت مؤثر کوریج کیلئے وہاں موجود پریس کلب کا فعال ہونا نہایت ضروری ہے اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہیکہ میر احمد یار خان پریس کلب کی فعالی کیلیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ انہوں نے صحافی برادری کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے