بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل، شریف اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوس نشستوں (خواتین، کسان، مزدور اور غیر مسلم) پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ صوبائی حکومت، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں، الیکشن کمیشن کے عملہ اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی انتک محنت سے بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کا چوتھا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔