بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، سبی میں گرمی سے 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے سبی میں گرمی کی وجہ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 20 کی حالت غیر ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں دن کے وقت درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا۔ شدید گرمی اور لو کی وجہ سے متعدد لوگوں کی حالت غیر ہوئی۔
گرمی کے باعث دو درجن سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ بیس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کے دوران دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور اگر مجبوری ہوتو سر اور جسم کو ڈھانپ کر نکلیں، جبکہ پانی اور نکمیات کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ او آر ایس کا استعمال کریں۔