بلوچستان میں امن وامان خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان خراب کر نے کی سازش کی جارہی ہے حکومت نے وڈھ میں صورتحال کو سنجیدیگی سے لیا ہے وزیرداخلہ، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ حکام وڈھ میں ہیں یقین دلاتا ہوں کہ جتنی بھی قدآور شخصیات ہیں حکومت انکے لئے احترام رکھتی ہے ہر انسان کا تحفظ ہمارا فرض ہے حکومت معاملے کو اچھے طریقے سے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم مکران میں بھی امن وامان بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں بلخصوص محکمہ تعلیم میں آسامیاں فروخت ہونے کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے سوشل میڈیا پر چند بلیک میلر لوگ حکومت کو بدنام کر نے کی کوشش کر رہے ہیں یقین دلاتا ہوں کہ میرے محکمے یا کسی اور محکمے میں ایسا کوئی ایک کیس لائیں تو ہم ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزاد دیں گے۔