کوئٹہ، کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 30 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 30 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم کوئٹہ کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے اسمگلنگ کے خلاف افغان بارڈر کے قریب واقع حساس چیک پوسٹ پر مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے جس 13 کروڑ روپے مالیت کی 11000 پارسلز چینی،اڑھائی کروڑ مالیت کی 3537 پارسلز یوریاکھاداور دس نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ٹائر ٹیوبز، 2570 عدد مختلف قسم کے ٹائرز، قیمتی دیار لکڑی، کپڑا، سیگرٹس، ڈیزل اور خواتین کے غیر ملکی سینڈلز کے ہزاروں جوڑے برآمد کر کے قبضے میں لے لئے۔مزید کاروائی جار ی ہے۔