بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کل سے ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز آج سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج جمعرات کو شام چار بجے ہوگا۔اجلاس میں میزانیہ برائے مالی سال2023-24پر بحث ہوگی جو جمعہ اور ہفتہ کے اجلاسوں میں بھی جاری رہے گی جبکہ اتوار کو ضمنی مطالبات زر،پیر26جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال2023-24منظور جبکہ منگل 27جون کو آئندہ مالی سال 2023-24اور مالی سال 2022-23ء کے منظورشدہ ضمنی اخراجات کے گوشوارے ایوان کی میز پر رکھے جائیں گے اور مالی مسودہ قانون برائے سال 2023زیرغور اور منظور کیا جائے گا۔