یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے پرافسوس اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں آزاد کشمیرضلع کوٹلی، کھوئی رٹہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان جان بحق ہوگئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ یونان کشتی حادثے کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے انسانی اسمگلنگ اور نوجوانوں کو سنہرے خواب دیکھا کر غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کا حکم دیا ہے اور اب تک لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ممالک بھیجنے والے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ کے غم میں برابرکی شریک ہے جس کاثبوت گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے ملک بھرمیں یوم سوگ مناکردیاہے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگ میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہا۔چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ نوجوانوں سے نوکریوں اور نکلی ویزوں کے نام پر لاکھوں روپے لیکرغیرقا نونی طور پر بیرون ممالک بھیجنے والے ایجنٹ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے