ہم نے اقتدار میں رہ کر بھی کبھی اقدار کو فراموش نہیں کیا، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے کبھی قومی انسانی سماجی اقدار سے روگردانی نہیں کی اقتدار میں رہتے ہوئے بھی ہم نے اقدار کی پاسداری کی وہ نیشنل پارٹی کی جانب سے بی ایس او پجار کے نومنتخب قیادت کے اعزاز میں دیئے گئے چائے پارٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کا قومی حقوق کی جدوجہد میں تاریخی کردار ہے تنظیم کی اس تاریخی کردار کو اجاگر کرنے کی ذمہ داری بی ایس او پجار کے نومنتخب قیادت کے کندھوں پہ ہے امید ہے وہ اس کی پاسداری کرتے ہوئے موجودہ صدی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوانوں کی علمی سیاسی تربیت میں کوتاہی نہیں کرینگیبی ایس او بلوچستان کے سیاست میں نرسری کا کردار ادا کرنے والا ادارہ رہاہے آج بلوچستان میں صفحہ اول کے لیڈرشپ بی ایس او کے مرہون منت ہے بی ایس او پجار کے موجودہ قیادت طالبعلموں کو معیاری تعلیم کے حصول پر راغب کرکے اپنی تنظیم کو منفرد بناہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ یہ بی ایس او کے قوم دوستی و انسان دوستی پر مبنی تربیت کا نتیجہ ہے کہ نیشنل پارٹی ہر آزمائش میں اپنے سرزمین ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا یہ بی ایس او کی تربیت کا مرہون منت ہے کہ ہم عزت کے ساتھ اسمبلیوں اور اقتتدار میں گئے ہیں اور عزت کے ساتھ نکلے ہیں تقریب سے نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او نے بلوچستان کو سیاسی قیادت فرائم کی ہے اور بلوچستان کے مجموعی عوام کو ایک قوم کی شکل میں منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے آج بھی بی ایس او پجار کی قیادت طلبا و طالبات میں سیاسی شعور بیدار کرکے انہیں سیاسی نظریاتی شعوری سیاست سے آشنا کرکے روایتی سیاست کی بندھنوں سے الگ کریں روایتی سیاستدان مصلحت پسندی کا شکار ہوکر بلوچستان کے قومی اقدار کو کچل ڈالا ہے جس کا روک تھام نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار ہی کرسکتے ہیں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے قومی مفادات کے لیئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو یکجا کرکے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریں بلوچ طلباء کو چایئے کہ انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ بلوچی براہوی زبان میں بھی پڑھنے اور لکھنے کا صلاحیت خود میں پیدا کریں۔ تقریب سے بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بویر صالح بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ وائس چیئرمین بابل بلوچ نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔