صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پی پی ایچ آئی کا کردار بہت اہم ہے، منیراحمددرانی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پی پی ایچ آئی کا کردار بہت اہم ہے۔ پی پی ایچ آئی کا عملہ اور دیگر اسٹاف اپنے حاضریاں یقینی بنائیں پی پی ایچ آئی قلات کا بہتر معیار برقرار رکھنے کیلئے آپ سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ناقص کارکردگی اور غیرحاضر اسٹاف کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کردیا جائیگا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا انہوں نے کہاکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کے صدارت کے موقع پرکیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر PPHI مجیب بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو سمیت پی ایچ یوز کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی پی ایچ آئی کی ماہانہ کارکردگی بی ایچ یوز میں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضریوں بی ایچ یوز میں ادویات کی دستیابی بی ایچ یوز میں مرمت کے کام ایمبولینسز کی فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے آخرمیں پی پی ایچ آئی کے خریدے گئے آلات بی ایچ یوز کے انچارج صاحبان کے حوالے کردیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے