رائیونڈ، قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل قاری نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، 10 روز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے