جلاؤ گھیراؤ کیس، ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر عدالت سے فرار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایچ ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئے اور فوری طور پر دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے۔ان کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے