بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 22 جون کو ہوگی، شریف اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوس نشستوں (خواتین، کسان، مزدور اور غیر مسلم) پر انتخابات 22 جون کو ہونگے۔ تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپر کی ترسیل مکمل کر دی گئی ہے۔ مخصوض نشستوں پر خواتین کی 289 نشستوں پر 522 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ کسان کی 47 نشستوں 190 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ مزدود کی 47 نشستوں پر 196 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں تفصیل درج ذیل ہے۔ اقلیتوں کی 47 نشستوں پر 93 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ضلع پشین کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 22 نشستوں پر 36، کسان کی 3 نشستوں پر 8،مزدور کی 3 نشستوں پر 11،جبکہ غیر مسلم کی 3 نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع چمن کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 14 نشستوں پر 20، کسان کی 2 نشستوں پر 4،مزدور کی 2 نشستوں پر 3،جبکہ غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 13 نشستوں پر 21، کسان کی 2 نشستوں پر 5،مزدور کی 2 نشستوں پر 4،جبکہ غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع نوشکی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5نشستوں پر 14،کسان کی 1 نشست پر 7،مزدور کی 1 نشست پر 5 جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع چاغی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 8 نشستوں پر 19، کسان کی 1 نشست پر 6،مزدور کی 1 نشست پر 10،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 4 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع خاران کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 4نشستوں پر 6،کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 5 جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع واشک کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 13، کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 5،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع ڑوب کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 9 نشستوں پر 15،کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 7 جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع شیرانی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 9، کسان کی 1 نشست پر 3،مزدور کی 1 نشست پر 2، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع قلعہ سیف اللہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 11 نشستوں پر 15،کسان کی 2 نشست پر 6،مزدور کی 2 نشستوں پر 5 جبکہ غیر مسلم کی 2 نشستوں پر کوئی بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ضلع لورالائی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7نشستوں پر 12، کسان کی 1 نشست پر 3،مزدور کی 1 نشست پر 3، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع بارکھان کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 7،کسان کی 1 نشست پر 4،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پرکوئی بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ضلع موسی خیل کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 11، کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 7، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع دکی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 10،کسان کی 1 نشست پر 4،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع سبی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 11، کسان کی 1 نشست پر 6،مزدور کی 1 نشست پر 8، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع ہرنائی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 3 نشستوں پر 3، کسان کی 1 نشستوں پر 2،مزدور کی 1 نشستوں پر 1،جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع زیارت کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 7، کسان کی 1 نشست پر 4،مزدور کی 1 نشست پر 4، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع کوہلو کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 8 نشستوں پر 14،کسان کی 1 نشست پر 6،مزدور کی 1 نشست پر 5 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 8 نشستوں پر 16، کسان کی 1 نشست پر 4،مزدور کی 1 نشست پر 6، اور غیرمسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع نصیر آباد کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 15 نشستوں پر 31،کسان کی 2 نشستوں پر 8،مزدور کی 2 نشستوں پر 8 اور غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع جعفر آباد کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 12، کسان کی 1 نشست پر 7، مزدور کی 1 نشست پر 6، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع اوستہ محمد کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 13،کسان کی 1 نشست پر 9، مزدور کی 1 نشست پر 6 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 4 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع صحبت پور کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 12، کسان کی 1 نشست پر 3،مزدور کی 1 نشست پر 3، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع کچھی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 10 نشستوں پر 24،کسان کی 2 نشستوں پر 8،مزدور کی 2 نشستوں پر 7 اور غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع جھل مگھسی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 5، کسان کی 1 نشست پر 1،مزدور کی 1 نشست پر 1،جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع قلات کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 14،کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 7 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع خضدار کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 17 نشستوں پر 22، کسان کی 3 نشستوں پر 8،مزدور کی 3 نشستوں پر 8،اور غیر مسلم کی 3 نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع سوراب کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 12،کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع مستونگ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 9 نشستوں پر 22، کسان کی 1 نشست پر 9،مزدور کی 1 نشست پر 7،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع آواران کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 3 نشستوں پر 4، کسان کی 1 نشست پر 1،مزدور کی 1 نشست پر 1،جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ضلع لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 10، کسان کی 1 نشست پر 7،مزدور کی 1 نشست پر 7، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع حب کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 4 نشستوں پر 5،کسان کی 1 نشست پر 2،مزدور کی 1 نشست پر 3 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 24 نشستوں پر 56، کسان کی 4 نشستوں پر 16،مزدور کی 4 نشستوں پر 23،اور غیر مسلم کی 4 نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 15،کسان کی 1 نشست پر 5،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 4 نشستوں پر 6، کسان کی 1 نشست پر 4،مزدور کی 1 نشست پر 2،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع چمن،ہرنائی،جھل مگھسی اور آواران کے امیدواران بلا مقابلہ منتخب گئے۔