ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ڈاکٹر سید کلیم امام کی ملاقات، کوئٹہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے قیام سے متعلق بریفننگ دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے پیر کو یہاں پولیس سروسز آف پاکستان کے سابق اعلیٰ افسر ڈاکٹر سید کلیم امام(تمغہ امتیاز) نے ملاقات کی اور کوئٹہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے قیام سے متعلق بریفننگ دی اور اس ضمن میں ضروری قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں قائم ہونے والے اس پہلے فرانزک سائنسز انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے صوبائی حکومت نے مناسب جگہ فراہم کر دی ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ضروری کارروائی کے بعد اس انسٹیٹیوٹ سے متعلق قانونی سازی کے لئے بل قانون ساز اسمبلی میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس انسیٹیوٹ کے قیام سے بلوچستان کا انحصار پنجاب فرانزک لیبارٹری سے ختم ہوگا اور کوئٹہ میں ہی فرانزک امور سے متعلق معاملات کو نمٹایا جاسکے گا اس موقع پر ڈاکٹر سید کلیم امام نے بتایا کہ نینشل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک سائنسز سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایم او یو طے پا چکا ہے جبکہ چارٹر میں تمام انتظامی اور تیکنیکی امور کی وضاحت کردی گئی ہے تاہم حتمی قانون سازی سے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی تجاویز شامل دستاویزات کی جا سکتی ہیں اس انسٹیٹیوٹ میں وائس چانسلر اور پروفیسرز سمیت بلوچستان سے چھ اعلیٰ کوالیفائیڈ پروفیشنلز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اس منصوبے سے نہ صرف مقامی سطح پر فرانزک سے متعلق تیکنیکی و تدریسی امور کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ بلوچستان کے با صلاحیت مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے