فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام کے محافظ اور معاون بننے کا شعار اپنائیں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہوا۔پولیس کو پیشہ وارانہ تربیت خصوصا انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ کے علاوہ دیگر کورسز بھی کروائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 299اہلکاروں پر مشتمل 14ویں بیسک کورس مکمل کرنے والے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری، کمانڈنٹ اے ٹی ایف کرنل (ر) اسد فاروق سمیت دیگر پولیس آفسیران بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے متعارف ہیں اورمیں پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پولیس کے شہداء اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہدا کے ورثا ء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ وطن عزیز کا ہر فرد شہداء کے لواحقین کا وارث ہیں۔ شہدا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔دشمن قوتوں کے مزموم ارادوں کو شکست فاش دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان پو لیس کے بہادر آفسران اور جو انوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جوکہ دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر تے ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اے ٹی ایف کے لیے 10لاکھ کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس فورس کو جدید تربیت دینے کے لئے پاک آرمی ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے تربیت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے صوبے کے امن کو برقرار رکھا ہے اے ٹی ایف سکول تربیتی معیا ر اور افسران و تربیتی عملے کی محنت سے کامیابی کے ساتھ فورس کے جوانوں کو انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دورے حاضر میں جدید تربیت دی جارہی ہے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے ویلفیئر فنڈ سے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو کیڈٹ کالجز میں اعلیٰ تعلیم دینے کیلئے ویلفیئر فنڈ کی رقم کو 6کڑور سے بڑا کر 17کروڑ 40لاکھ کر دیا گیا ہیں بلوچستان حکومت محکمہ پولیس کے جوانوں کو تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور معاملات کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہی ہیمجھے احساس ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کی وجہ سے کٹھن حالات میں بھی کام کرنا پڑتاہے۔جس میں ہمارے افسران اور جوانوں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے عوام کا جانی و مالی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ پولیس کودہشت گردی سے نمٹنے کی جدید تربیت دی جارہی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کرکے بلوچستان کو پر امن صوبہ بنایا جاسکے۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے مختلف عملی مظاہرے پیش کیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے تمام جوانوں کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیت کی بدولت اے ٹی ایف کے جوان اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے