بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 750 ارب روپے کا بجٹ پیش
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2024-2023 کا بجٹ 750 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 750 ارب روپے ہے، جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 437 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ 49 ارب روپے جبکہ ترقیاتی فنڈز کے لیے 229 ارب روپے رکھے گئے ہیں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چار بجے شروع ہونا تھا جو تقریبا تین گھںٹے تاخیر کے بعد اسپیکر جان محمد جمالی کی زیر صدارت شروع ہوا۔