زیارت میں امن وامان کی بہترین مثال قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور زیارت کے امن دوست عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں، گورنر بلوچستان

زیارت (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع زیارت میں امن وامان کی بہترین مثال قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور زیارت کے امن دوست عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں،پائیدار امن کے قیام سے ہی معاشی ترقی اور خوشحالی کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس زیارت میں ضلعی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر بلوچستان کو ضلع زیارت کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شبیر احمد بادینی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی، ڈی پی او اختر محمد اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پائیدار امن قائم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آ چکی ہے، ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے فضاء سازگار بن رہی ہے اس سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام عوام دوست اقدامات اور کاروائیاں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں گورنر بلوچستان نے کہا کہ امن اور اخوت کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت اور عوام کے درمیان باہمی تعاون اشتراک پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے