جشن جھالاوان، خضدار کی ایک تاریخی ایونٹ ہے، میر یونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جمیعت علما اسلام کے روکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ جشن جھالاوان، خضدار کی ایک تاریخی ایونٹ ہے، خضدار کے امن و مان خراب ہونے کی بنا چند سالوں سے یہ جشن تعطل کا شکار رہا، تاہم اس سال ہم نے اس ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں نشانہ بازی، کرکٹ، فٹبال، کبڈی اور جھالاوان کی روایتی کھلیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں آکر میچ جیتنے والوں کی چہروں پر خوشیاں ہماری ہی خوشیاں ہیں، ہماری جیت یہ ہے کہ آپ جیت کر جائے اور ہمارے لئے نیک خواہشات کااظہار کرے، جھالاوان روایات اور مہمان نوازی کی سرزمین ہے اس روایات کی امین شہر کی رونقیں پھر سیبحال ہوگئیں ہیں،جشن جھالاوان کے نام سے موسوم خضدار کی تاریخی جشن چل رہاہے جس کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوا آج فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھا جوکہ العادل فٹبالر ٹیم تربت اور اسفندشاہ خاران کے درمیان کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد العادل فٹبالر نے اسفندشاہ ٹیم خاران کو ایک گول سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلیا۔ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے دونوں ٹیموں کو مبارک پیش کرتے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ کا کہناتھاکہ صحت مند زندگی کے لیے کھیل ایک نہایت اہم سرگرمی ہے،اگر کھیلوں کی سرگرمیاں عام ہوجائیں تو نوجوان نسل بے راہ روی سے دور رہ سکتی ہے اور معاشرے میں مثبت پہلو پروان چڑھ سکتے ہیں، کھیل نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ہمارے جسم کوصحت مند اور چاق و چوبند بھی رکھتا ہے،کھیل اور دیگر اس جیسے مشاغل سے انسان کے اندر فرماں برداری،تحمل مزاجی،صبر،انتظام،قوت برداشت اور ٹیم ورک کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ کھیل کے دوران جب کھلاڑی ناکام ہوجائے تو وہ ہمت نہیں ہارتا اور نہ ہی غصہ یا ناراض ہوتا ہے،کیونکہ ایک کھلاڑی بخوبی جانتا ہے کہ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے اور اس طرح کھلاڑی کے اندر قوت برداشت جنم لیتی ہے جس کے ہونے سے معاشرے میں بہت سارے لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہر کا کہناتھاکہ کھیل سے بہت سی بیماریوں سے چھٹکارہ ممکن ہے جس معاشرے میں سپورٹس گرانڈ آباد ہوں گے اس معاشرے کے ہسپتال ویران ہوں گے اس لیے میری کوشش ہے کہ کھیل کے مواقع پیدا کروں بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو اسٹیڈیم کیلیے دوکروڑ کی خطیر رقم رکھے ہیں وہ جلد ریلیز ہونگے اور کام کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وہ جشن جھالاوان کے تحت منعقد فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈپٹی مئیر مولانا عنایت اللہ رودینی، ضلعی صدر نیشنل پارٹی عبدالحمید ایڈوکیٹ،انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر شفیق الرحمن ساسولی، میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر محمد صالح جاموٹ ایم پی اے خضدار کے پی ایس میر بادشاہ عمرانی، بشیراحمد جتک، میر اشرف علی مینگل رئیس اکبر گنگو، خضدار پریس کلب کے سینئر نائب علی شیر ناز، چیئرمین منیراحمد زہری، جنرل سیکرٹری خضدار پریس کلب محمد اقبال مینگل، جھالاوان پریس کلب زہری کے صدر عطااللہ زہری ودیگر موجود تھے۔ معززین شہر کے علاوہ ہزاروں شائقین فٹبال نے شرکت کی۔ ایم پی اے خضدار اور ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے دونوں ٹیموں کے لیے انعامات کا اعلان کیاگیا۔ دریں اثنا فاتح ٹیم کے کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تربت کی کسی بھی ٹیم نے تاریخ میں کبھی بھی خضدار سے فائنل میچ جیت کر نہیں گیاہے اس بار ہماری خواہش تھی کہ جشن جھالاوان ہرحال میں ہمیں اپنے نام کرنا ہوگا، اس کیلیے ہم نے تربت میں کیمپ لگاکر ایک ہفتے تک مسلسل محنت کی جس کی بنا آج یہ کامیابی نصیب ہوئی یہ کامیابی ہم تربت کے عوام کے نام کرتے ہیں۔ اس موقع پر خضدار کے عوام نے ایم پی اے خضدار کے کھیل سے پیار کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے