اوتھل، کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار سے بھاری مقدار میں کرسٹل اور آئس برآمد کرلی
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی اوتھل میں کاروائی کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار سے بھاری مقدار میں کرسٹل اور آئس برآمد کرلی پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقربیا 1.23 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پرجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں المعراج ہوٹل کے قریب ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی کو رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 4.5 کلوگرام کرسٹل اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا1.23 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہیواضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کا خاتمہ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔