لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ، پولیس کا ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پولیس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی فوٹیجز حاصل کرلیں، فائرنگ کرنے والے ملزمان چار تھے جن کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے پولیس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے بعد کیمروں کے ذریعے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی، حملہ کرنے والوں میں دو ملزمان موٹر سائیکل سوار اور دو پیدل تھے، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرنے کی تصویر بھی پولیس کو موصول ہوئی، ملزمان ایک بج کر 10 منٹ پر غازی روڈ ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرے۔