شیل کمپنی اپنا بزنس پاکستان سے بند نہیں کر رہی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شیل کمپنی اپنا بزنس پاکستان سے بند نہیں کر رہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیل کمپنی اپنے شئیر کو بیچنے کی پابند ہے ۔شیل کمپنی اپنے شئیر کسی دوسرے انٹرنیشنل انوسٹر کو بیچنا چاہتی ہے۔شیل کمپنی کے شئیر بیچنے کا تعلق پاکستانی حالات سے نہیں ہے۔شیل کمپنی کے حوالے سے بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جارہی ہے۔

چینی بینکوں کو 3سو ملین ڈالر کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے ،چین کے بینکوں کی ادائیگی میں کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑا بینکوں کے ساتھ معاملات پہلے سےطے تھے،بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جارہا ہے،طے ہوا کہ فاسٹ ٹریک سے ادائیگی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے