سعودی وزیر خارجہ آج ایران کا دورہ کریں گے

ریاض (ڈیلی گرین گوادر) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج سرکاری دورے پر ایران جائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ دورہ ایران کے دوران ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل بھی دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں چین سمیت بیرون ممالک ہو چکی ہیں، دونوں برادر ممالک کے مابین طویل عرصہ رنجشیں رہیں تاہم چین کی ثالثی میں رواں مارچ میں معاہدہ ہوا جس میں سعودی عرب اور ایران نے تنازعات کی بجائے دوستی کو باہمی تعلقات کی بنیاد بنانے کا عزم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے