اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں پیپلز پارٹی میدان میں آنے کے لیے تیار ہے، بلاول بھٹو

خوازہ خیلہ (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں پیپلز پارٹی میدان میں آنے کے لیے تیار ہے سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور نوجوان وزیر خارجہ میں نے ملک کے لیے کام کرکے دکھایا ہے، ہم نے ان بزرگوں کو بہت دیکھ لیا اب نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، تمام اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاریاں اور مقابلہ کرنا چاہیے، الیکشن کے لیے تیاریاں کریں پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے، اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول نے مزید کہا کہ جس طرح میئر کراچی کا انتخاب پیپلز پارٹی نے جیتا ہے بالکل اسی طرح پورے ملک میں الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے