حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جعفر خان مندوخیل کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغاشاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوھدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے لئے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وفد نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے