پنجگور، سی پیک روٹ پر ریموٹ کنٹرول دھماکا

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے پنجگور سے گزرنے والے سی پیک روٹ پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پنجگور سی پیک روڑ شاہو کہن میں کجھور فیکٹری کے ایریا میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا اُس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں علاقے سے گزر رہی تھیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے ساتھ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے