پنجرہ پل عدم تعمیر کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزکو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، میر حکمت لہڑی
بولان(ڈیلی گرین گوادر)صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان میر حکمت لہڑی اور صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کچھی ممتاز سیاسی وقبائلی شخصیت ملک ساجد خان بنگلزئی نے مشترکہ بیان میں پنجرہ پل کی عدم تعمیر، اور ٹی جے پی کے صوبائی رہنماء حاجی بابر خان خجک کی قیادت میں پنجرہ پل عدم تعمیر کے خلاف پیدل لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی بابر خان خجک کی جانب سے پنجرہ پل کی عدم تعمیر کے خلاف پیدل لانگ مارچ کا احتجاج دراصل نااہل این ایچ اے حکام اور صوبائی حکومت کو خواب غفلت سے جگا کر انکے منہ پر طمانچہ ہیں گزشتہ سال سے پنجرہ پل کے مقام پر آئے روز ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور کئی کئی گھنٹے بندش کی وجہ سے اہم شاہراہ ایک پل نہ ہونے سے بین الاقوامی شاہراہ ایران افغانستان کو بزریعہ اسی پل بلوچستان سندھ،پنجاب سے ملانے والا یہ تاریخی درہ بولان کا قومی شاہراہ حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے پنجرہ پل عدم تعمیر کی وجہ سے یہاں آئے روز ٹریفک کی بندش سے ٹرانسپورٹرز،مسافروں مال بردار تجارتی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے نہ صرف تجارتی روابط میں جبکہ معاشی حساب سے بھی صوبے کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب مسافروں خواتین بزرگ بچے بوڑھے مریضوں کو اکثر بیشتر روڈ بندش کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے شدید گرمی میں انتظار کی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے این ایچ اے حکام اور صوبائی حکومت اس اہم شاہراہ کو ملانے والی پنجرہ پل کی تعمیر میں عدم دلچسپی یہاں کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کو عیاں کرتی ہے بلوچستان کی اہم بین الاقوامی شاہراہ درہ بولان کی پنجرہ پل کی عدم تعمیر کے خلاف ٹی جے پی کی لانگ مارچ قائدین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکام پنجرہ پل کی تعمیر کا فی الفور ٹینڈر کرکے تعمیراتی کام شروع کرکے عوامی مطالبہ پورا کریں