فیصل آباد، زمین کے تنازع پرفائرنگ، باپ بیٹا قتل

فیصل آباد(ڈیلی گرین گوادر) فیصل آباد میں زمین کے تنازع پرفائرنگ کرکے باپ بیٹے کوقتل کردیا۔پولیس کے مطابق کچھ عرصہ سے محمد ریاض کا شعبان وغیرہ کے ساتھ زمین کاتنازع چل رہاتھا۔گزشتہ روزدونوں گروپوں میں جھگڑاہواجس کے بعدشعبان وغیرہ نے حملہ کرکے محمدریاض اوراُس کے بیٹے فرحان کوقتل کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔سی پی اوفیصل آبادنے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے پولیس کوملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا جبکہ تھانہ روڈالہ میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیااورنعش ورثاء کے سپردکردی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے