شہریوں کے بنیا دی مسائل کو حل کرنا ہماری قومی جمہوری جدو جہد کا نصب العین ہے، بلو چستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل واجہ جہانگزیب بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی کابینہ، اراکین سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی، پار لیمانی اراکین اور ضلع کوئٹہ کا بینہ کے عہدایداروں کا مشترکہ اہم اجلاس میں کوئٹہ کے گھمبیر مسائل اور انکو اجاگر کر نے، تنظیمی امور اور کوئٹہ کے اجتماعی مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری و پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلو چ، مرکزی خواتین سیکر ٹری ایم پی اے شکیلہ نوید دھوار، سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اراکین و ضلعی صدر غلام نبی مری، چیئر مین جا وید بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوز، حاجی باسط لہڑی، ٹکری شفقت اللہ لانگو، جمیلہ بلو چ، سانیہ حسن کشانی ایڈو کیٹ، شمائلہ اسماعیل مینگل، پروین لانگو، ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی ایڈو کیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،نسیم جاوید ہزارہ، میر محمد اکرم بنگلزئی، عطاء اللہ کاکڑ، باجی منورہ سلطانہ سمالانی، ملک محمد ابراہیم شاہوانی اور پرنس رزاق بلو چ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ کے گھمبیر مسائل جن میں منشیات کی سرے عام خرید وفروخت، شاہراہوں کی توسیع کے تعمیراتی کاموں میں ست روی، نا قص میڑیل کے استعمال، تاجر برادری کو انکی دکانوں کے معاوضو ں میں کم قیمتیں کی فراہمی میں ہیرا پھیری، گیس،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کے شعبوں میں زبو حالی، سر کا ری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ادویات کی کمی، سر کا ی اسکولوں میں استاتذہ کی کمی اور غیر حاضریاں، ہسپتالوں میں ڈاکٹر زکی عدم موجود گی،بڑھتی ہوئی ٹریفک،کوئٹہ کے شہریوں کے لئے پینی کے صاف پانی کی کمی،ٹینکر مافیا کی من مانیاں اور سریاب کی گنج آن آباد کے لئے ایک نادرا آفس کی موجوگی جہاں لوگوں کا طویل رش اور لائنیں لگی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، نیٹ کی عدم فراہمی، بڑھتی ہوئی خراب امن و امان کی صورتحال، اسڑیٹ کرائم میں اضافے، کوئٹہ میں قدرتی آفات اور ہنگامی حادثات کی صورت میں پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کی بروقت عدم موجود گی،جدید آلات سے محرومی کے نتیجے میں آئے روز دلخراش سانحات رو نما ہو تے ہیں ان تمام واقعات،مسائل اور مشکلات کو اجاگر کر نے، اربا ب اختیار کی توجہ مبذول کروانے کے لئے بی این پی کوئٹہ کے تمام اقوام کی نمائند ہ قومی جمہوری سیا سی جماعت کی حیثیت سے بھر پور سیا سی تحریک چلائے گی اور عوام کو منظم و متحد کر نے کی خاطر سیا سی سر گرمیوں میں تیزی لائے گی عوام کو مزید کسی بھی صورت میں حکمرانوں کی نا انصافیوں اور انتظامیہ کی نا اہلیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا کوئٹہ عوام نے ہمیشہ بلا رنگ ونسل،مذہب،زبان،فر قے سے بالا ترہو کربلو چستان کے اجتما عی،قومی حقوق کی دفاع اور تحفظ کے لئے سر دار اختر جان مینگل کی نا قابل شکست جدو جہد اور قر بانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بی این پی کو اپنے مینڈنٹ سے اپنی نمائندہ جماعت کا درجہ دیا ہے۔ پارٹی انکے اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ قومی حقوق کے ساتھ ساتھ یہاں کے شہریوں کے بنیا دی مسائل کو حل کرنا اور انکے گھروں کی دہلیز تک انہیں سہو لیات کی فراہمی کو اجاگر کر نا ہماری قومی جمہوری جدو جہد کا نصب العین ہے۔ تمام تر نفرت اور تعصب کی بیخ کنی کر تے ہوئے بی این پی صاف و شفاف سچائی پر مبنی سیا ست سماجی انصاف کے حصول قومی نا برابری کے خلاف بلو چستان کے جملہ قومی حقوق سائل وساحل حق حکمرانی یہاں کے عوام کو بااختیار بنا نے کی سیا سی جمہوری پارلیمانی جدو جہد پر یقین رکھتی ہیں یہی وجہ ے کہ آج یہاں کے تمام باشعوراقوام بی این پی کو اپنا غضب شدہ حقوق کانجات دھندہ جماعت سمجھتی ہے اور یہ اعزاز اور مقام بی این پی کو حاصل ہے جو کالعدم نیپ کے بعد یہاں کے اقوام کو متحداور منظم کر نے بلو چستان کے اجتماعی جدو جہد کی طرف راغب کر نے کی جہد مسلسل کا بیڑہ اٹھا کر رکھا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے تمام مسائل کو اجا گر کر نے اور انہیں حل کر نے کی خاطر 17جون بروز ہفتہ 2023شام چار بجے کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکر ٹریٹ واقع ماڈل ٹاؤن میں مختلف شاہراہوں سے متاثرہ تاجربرادری، سول سائٹی کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس ہوگا اور 18جون بروز اتوار سہ پہر تین بجے بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکر ٹریز،ڈپٹی سیکر ٹریز، ضلعی کونسلران، پارٹی کارکنان کا مشترکہ اہم اجلاس پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر حاجی عبد الباسط لہڑی کی رہائشگاہ مغربی بائی پاس نزدہزار گنجی میں منعقد ہوگا جس میں کوئٹہ کے مسائل سے متعلق سیا سی پرو گرامز کو کامیاب کر نے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔جبکہ 19جون 2023بروز سموار شام چار بجے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سیا سی اور تنظیم سر گرمیوں میں تیزی لائیں اور عوام کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھ کر پارٹی کے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی قومی وطنی اور تنظیمی ذمہ داروں کو پورا کریں۔
