بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں گر کر تباہ

پنجاب (ڈیلی گرین گوادر) پنجاب کے ضلع قصور میں سرحد سے متصل گاؤں گنڈا سنگھ کے علاقے گدوپلی میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا جمعرات کے روز بھارت سے اڑنے واالا ڈرون بارش کے باعث کنٹرول سے باہر ہوکر گنڈا سنگھ کے سرحدی علاقے گدوپلی پاکستانی حدود میں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون گرنے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے اس کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ڈرون کے ساتھ بھاری مقدار میں منشیات بندھی ہوئی تھی سیکیورٹی ادارے نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے