گوادر؛ اورماڑہ میں سمندری پانی رہائشی علاقوں میں داخل، خوف و ہراس پھیل گیا

گوادر (ڈیل گرین گوادر) سمندری طوفان ’’بائپر جوائے‘‘ کی وجہ سے اورماڑہ کی ساحلی پٹی میں سمندری پانی غیرمعمولی طور پر رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ آج تیسرے روز بھی اورماڑہ میں سمندر شدت کے ساتھ بپھر گیا اور رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے پانی کے باعث سڑکیں، فش کمپنیاں، دوکانیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

سمندری پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہیں جبکہ پاکستان نیوی کی تعاون سے مقامی ماہی گیروں کی بڑی کشتیوں کو پاک نیوی بیس میں محفوظ مقامات پر لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں گوادر کے شہریوں کو 14جون سے 16جون تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی شہریوں کو جانی اور مالی نقصانات سے بچانے کے لیے لگائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے