نواب جنگیز مری سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مری قبیلے کے سربراہ سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال،شیخ جعفر مندوخیل نے میاں نواز شریف کا پیغام نواب جنگیز مری کو پہنچایا۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سیدال خان ناصر نے نواب جنگیز مری سے کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ جعفر خان مندوخیل نے میاں نواز شریف اور پارٹی صدر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام نواب جنگیز مری تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت سینئر اور سنجیدہ سیاسی و قبائلی قیادت کے فعال اور متحرک ہونے اشد ضرورت ہے اس وقت جو لوگ صوبے کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے درست انداز میں صوبے کی نمائندگی نہیں کی مسلم لیگ(ن) کے تمام سینئر رہنماؤں سے رابطے کر کے انہیں فعال اور متحرک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلوچستان اور مرکز میں مسلم لیگ(ن) ایک بہتر مقام پر نظر آئے گی۔ اس موقع پر نواب جنگیز مری نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پیغام کا مثبت جواب دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے