میڈیکل کالج ایک اہم ادارہ ہیں جس کے طلباء مستقبل کے ڈاکٹرز ہوں گے ان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، کمشنر لورالائی ڈویژن

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے عوامی شکایات پر میڈیکل کالج لورالائی کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کا لج اساتذہ کی جانب سے گزشتہ 20 روز سے ہڑتال کی وجہ سے کلاسیں نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پرنسپل کو قانونی کارروائی عمل میں لانیکی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور ان کے کنٹریکٹ میں یہ کہیں بھی نہیں لکھا ہے کہ وہ ہڑتال میں شامل ہوں گے کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل کالج ایک اہم ادارہ ہیں جس کے طلباء مستقبل کے ڈاکٹرز ہوں گے ان کا ہر لمحہ قیمتی ہے یہ ہمارا مستقبل کا سرمایہ ہے انہوں نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے ان ڈاکٹرز کا ایکسپلینیشن کیا جائے جو ہڑ میں حصہ لیتے ہیں اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد سلیم موسیٰ خیل،ڈاکٹر شوکت علی،ڈاکٹر ز بیر احمد،ڈاکٹر اعجاز احمد،ڈاکٹر محمد اظہر،لیڈی ڈاکٹر رخشندہ،ڈاکٹر اظہر اعجازِ،ڈاکٹر جمشید ودیگر بھی موجود تھے۔ کالج کے پرنسپل نے کمشنر کو بتایا کہ کل296 طلباء وطالبات ہیں پڑھائی بہت بہتر ہے تمام اساتذہ حاضر ہیں اساتذہ اور طلبہ کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے 8 ہاسٹل ہیں جس میں تین طالبات کے لیے ہیں۔پانی، بجلی اور گیس بھرے سلنڈروں کا بندوست کیا جا چکاہے ہڑتال کی وجہ سے اب طلباء وطالبات چھٹی پر گئے ہیں جیسے وہ آ ئیں گے میس کو دوبارہ شروع کیا جائے گا جس میں تیار کھانا مناسب قیمت پر ملے گا۔کمشنر محمد گل خلجی نے گرلز و بوائز ہاسٹلز،لائبریری،اور پانی کے بور کا معائنہ بھی کیا انہوں نے طلباء وطالبات سے بھی کالج کے مسائل معلوم کئے جنہوں نے کالج میں صفائی،پانی کی کمی،اور کنٹین میں مہنگا کھانا اور لائبریری میں اے سی اور وائی فائی نہ ہونے کی شکایت کی۔کمشنر نے پرنسپل کو طلبہ کے مسائل حل کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ وہ جلد کا لج کا دوبارہ معائنہ کرے گا تاکہ کالج میں پڑھائی بہتر ہو اور طلباء وطالبات کو سہولیات میسر ہوں۔اس موقع پر پرنسپل نے ایڈمن سٹاف کی کمی، نئے بور لگانے اور دیگر مسائل بھی بیان کئے جس پر کمشنر نے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے