علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، میر علی حسن زہری

حب (ڈیلی گرین گوادر) ہم اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ہمارے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ تمام اقدامات علاقے کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے ضلع حب سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کے نمائندوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفدنے میر علی حسن زہری اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی علاقے کے لئے کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول جنگی گوٹھ کو ہائی سکول جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول جنگی گوٹھ کو مڈل کادرجہ دے دیا گیا۔ دونوں سکولوں کو ہائی اور مڈل سکول کا درجہ ملنے کے بعد تعمیرات کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔وفد نے کہا کہ گرلز سکول کو ہائی کا درجہ ملنے کے بعد جنگی گوٹھ۔زہری گوٹھ۔ساسولی گوٹھ۔پتھڑ کالونی۔فقیر کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کی وہ بچیاں جوکہ مڈل کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی تھیں وہ اب اپنی تعلیم میٹرک تک جاری رکھ سکیں گی جبکہ قریبی علاقوں کے وہ بچے جو پرائمری کے بعد مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم چھوڑ دیتے تھے اب وہ بچے مڈل تک تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔عوامی حلقوں نے میر علی حسن زہری اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے پہلے علاقے کے نام نہاد نمائندوں نے ترقیاتی کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ضلع حب پسماندہ رہ گیا۔ نہ یہاں صحت کی کوئی سہولت تھی نہ ہی سکولوں کی حالت میں بہتری آئی۔ نام نہاد نمائندوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کیا جنہیں عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔میر علی حسن زہری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی گوٹھ میں ایک ہسپتال کا منصوبہ رکھا گیا جوکہ ملحقہ علاقوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور جنگی گوٹھ۔زہری گوٹھ۔ساسولی گوٹھ۔فقیر کالونی۔پتھر کالونی سمیت ملحقہ علاقے صحت کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہماری تجاویز علاقے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جس سے علاقے کی قسمت بدل جائے گی۔ان منصوبوں میں تعلیم صحت کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبے منظور ہوگئے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ان منصوبوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ مختلف روڈز۔دارو ندی برج۔سیفٹی وال۔اسٹریٹ لائیٹ۔لسبیلہ۔پل و دیگر منصوبے شامل ہیں۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی ذاتی کاوشوں سے علاقے کے لئے کروڑوں روپے کے عوامی مفادات کے منصوبے حکومت بلوچستان نے منظور کیے لیکن افسوس کی بات ہے کہ علاقے کے نام نہاد نمائندوں نے عوامی مفادات کے ان منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے رہے جس کے سبب منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔جنگی گوٹھ۔زہری گوٹھ۔دارو ہوٹل۔پتھر کالونی۔ساسولی گوٹھ کے مکینوں نے صحت تعلیم سمیت دیگر عوامی مفادات کے منصوبوں کی منظوری پر حکومت بلوچستان۔سینٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کے عوام کے لئے مزید سہولیات فراہمی کیلئے کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے