شہر میں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈمنسٹر یٹرکوئٹہ جبار بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنعم‘مجسٹریٹ میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جواد زہری‘ انکروچمنٹ انچارج علی رضا درانی‘ ایس ایچ او سٹی کامران نے عملے کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے لیاقت بازار میں تجاوزات اور فٹ پاتھ سمیت دیگر جگہوں پر تھڑے قائم والوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیااور14افراد کو گرفتارکرکے جیل بھج دیاگیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنعم اور مجسٹریٹ میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جواد زہری نے کہاکہ شہر میں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کا سلسلہ جاری ہے دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں جبکہ ریڑھی بان معروف سڑکوں کے کنارے کاروبار نہ کریں کیونکہ اس سے نہ صرف ٹریفک میں خلل پڑتا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں عوام خاص طور پر تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے انہوں نے کہاکہ دس روز پہلے بھی لیاقت بازار میں تجاوزات قائم رکھنے والوں اور تھڑہ مافیا کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں 20افراد کو گرفتار کیاتھا انجمن تاجران کی یقین دہانی پر گرفتار افراد کو اس شرط پر رہاگیا کہ آئندہ تجاوزات قائم نہیں کریں گے اگر قائم کیے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تجاوزات قائم رکھنے والوں نے یقین دہانی کے باوجود خلاف ورزی کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹین عملے نے حرکت میں آکر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور14افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیاگیا انہوں نے کہاکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی کیونکہ تجاوزات قائم رکھنے والوں کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ اور پیدل آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں لہٰذا اس سلسلے میں ان کوتنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے