دکی، مقامی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے دو کانکنوں میں سے ایک کان کن کی لاش 41 روز بعد بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں مقامی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے دو کانکنوں میں سے ایک کان کن کی لاش 41روز بعد بر آمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی میں معراج کول ایریا کے مقامی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے 2 کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش 41روزبعد برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ دونوں کان کن کوئلہ مزدور 900 فٹ زمین کے اندر کوئلہ ہالج میں سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنس گئے تھے تاہم مائنز ریسکیو آپریشن ٹیم، ضلعی انتظامیہ ایف سی علاقے کے قبائلی عمائدین اور مقامی مزدوروں کی کوششوں سے دونوں کان کنوں میں سے ایک کی لاش کو برآمد کر لی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے