بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم کر دی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کوویڈ کی پابندیوں کے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا،بیرون ملک سے روانگی اور پاکستان آمد پر منفی رپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر برطانیہ، خلیج اور دیگر ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کی کوویڈ کی2فیصد سکریننگ کو بھی ختم کر دیا گیا، نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے