گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

گنداواہ جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ گنداواہ کی حدود گاجان کے علاقے بیر چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ثناء اللہ ولد محبوب علی قوم لاشاری جاں بحق ہوگیا مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی واقعہ پرانی دشمنی کا بتایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے