کوئٹہ، اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کاروائیوں میں منشیات،ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد 5 ملزمان کو گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے14کاروائیوں میں 4645.4کلوگرام منشیات اور 68 لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں 3103.4 کلوگرام افیون، 371 کلوگرام ہیروئن،750کلوگرام چرس،200 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور221کلو گرام مارفین شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے