وزیراعلیٰ بلوچستان نے بیوٹیمز،یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ اور سٹاف کی 2 ماہ کی تنخواہوں کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے بیوٹیمز،یونیورسٹی آف تربت،ایس بی کے یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کی دوماہ کی تنخواہوں کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹیوں کو بیل آؤٹ پیکج کی مد میں مجموعی طور پر 558.091 ملین روپے کے اجراء کی منظوری دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ تعلیم کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے یونیورسٹیوں کے ملازمین کو مئی اور جون 2023 کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔