سیاستدان اور بیوروکریٹس کو یہ معلوم ہوناچاہئے کہ انکی عزت پاکستان سے ہے،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہاہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ بیش بہا نعمتوں سے نواز ہے اگر صاف نیت سے وسائل کو بروئے کار لایاجائے تو پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے،سیاستدان اور بیوروکریٹس کو یہ معلوم ہوناچاہئے کہ انکی عزت پاکستان سے ہے انہیں بیرون ملک پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعات سے سبق سیکھناچاہئے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالایوسف خلجی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے پاکستان ہمارے لئے کسی جنت سے کم نہیں ہے لیکن 75سال سے برسراقتدارآنے والے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان اپنے بچوں کو بڑے بڑے بنگلے اور بینک بیلنس کی بجائے انہیں اچھے دوست اور معاشرے میں عزت و احترام دلائیں تاکہ آنے والی نسل نفرتوں سے بالاتر ہوکر اپنی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقتدارختم ہونے اور سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاستداناور بیورو کریٹس بیرون ممالک بھاگ جاتے ہیں گزشتہ کچھ عرصے سے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سے انکے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے اسلئے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو یہہ سوچنا ہوگا کہ انکی عزت پاکستان سے ہے بیرون ملک انکی کوئی عزت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں وہاں کوئی پوچھنے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے