سمندری طوفان سے ممکنہ خطرات کے پیش نذر پی ڈی ایم اے نے تمام انتظامات مکمل رکھے ہیں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرات صورتحال کی سنگینی کے پیش نذر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے احکامات دئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملہ اس وقت ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ بلوچستان کی ہدایت پر ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا پی ڈی ایم کی ٹیم کے ہمراہ اورماڑا،کنڈ ملیر،پسنی اور گوادر، لسبیلہ، حب سمیت دیگر علاقوں کا دورہ،پی ڈی ایم اے نے گڈانی، وندر، ڈام سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو عملہ تعینات کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق وزیراعلی اور وزیرداخلہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے متعلق معلومات لے رہے ہیں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ میر ضیا لانگو کی ہدایت پر گوادر سمیت ساحلی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔سمندری طوفان سے ممکنہ خطرات کے پیش نذر پی ڈی ایم اے نے تمام انتظامات مکمل رکھے ہیں تربت، گوادر سمیت دیگر علاقوں میں پی ڈی ایم اے کے وئیر ہاوسز میں تمام اشیا ضروری پہنچا دی گئی ہے۔ریسکیو ٹیمیں گاڑیاں ایمبولینسز بھی گوادر سمیت دیگر علاقوں میں موجود ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ و حب اور دیگر متعلقہ محکموں سے ملاقات ہوئی اور صورتحال کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیاگیا۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے گڈانی،وندر، ڈام سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو عملہ تعینات کر دیا ہے۔حب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائف جیکٹس،کشتیوں سمیت ریسکیو کے سامان کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی اس ڈیمانڈ کو آج تک پورا کرتے ہوئے سامان پہنچا دیا جائے گا گوادر، پسنی، حب،اور ملحقہ علاقوں کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روکنے اور اہل علاقہ کو محفوظ علاقوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی اور وزیرداخلہ بلوچستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نذر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے احکامات دئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملہ اس وقت ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے