پانی ایک عظیم نعمت خداوندی ہے، پانی کو فضول ضائع کرنا بھی گناہ ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) پانی ایک عظیم نعمت خداوندی ہے، پانی کو فضول ضائع کرنا بھی گناہ ہے، پانی کو ہمیشہ ضرورت کے مطابق استمال کریں،زیر زمین پانی کی سطح روز بہ روز نیچے چلا جارہا ہے ضرورت کے مطابق پانی کی استمال اپنے آنیوالے وقت کیلے بچانا ضروری ہیں، شہر سمیت مستونگ کے عوام کو پانی کی نعمت اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایم پی اے مستونگ،چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کی کاوشوں سے درجنوں کمیونٹی واٹرسپلائی اسکیمات کو سولر انرجی سسٹم پر منتقل کردئے گئے ہیں اور مزید درجنوں واٹرسپلائی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیجس کی تکمیل سے عوام کو پینیکے پانی کے حوالے سے درپیش مسائل میں بہت بڑی حد تک کمی آئی گی، اسکیمات کو میرٹ کے مطابق تکمیل تک پینچانے میں کوئی کسر نہیں چوڑینگے۔۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسراقبال دشتی اور فرزند چیف آف سراوان نوابذادہ رئیس خان رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کیموٹی واٹر سپلائی اسکیمات کے چئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حاجی عزیزاحمدسرپرہ، سربراہ گرینڈ الائنس حاجی میر محمد انور شاہوانی،جے یوآئی کے ضلعی امیر حافظ سعید الرحمن فاروقی،پیپلپز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر قاسم علیزئی،افضل قاضی، میرعبدالطیف محمدحسنی، سردار عبد القیوم شاہوانی، ایڈوکیٹ میر فتح محمدشاہوانی، مولانا شبیراحمد، میرمولاداد محمدشہی، حاجی منظورمحمدحسنی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ امان اللہ شاہوانی،ڈی ایچ او ڈاکٹررشیدمحمدشہی، ڈاکٹر ریاض مینگل، کونسلر محمد اسماعیل، دیگر حکام سمیت یونین کونسلز کے چئرمین و وائس چئرمین، قبائلی و سیاسی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیا۔قبل ازین نوابذادہ میررئیس خان رئیسانی نے مستونگ کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں کمیونٹی واٹرسپلائی اسکیمات کے کمیونٹی کمیٹی کے چئرمینوں نے چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی کی زاتی دلچسپی اور کاوشوں سیپبلک آب نوشی واٹر س سپلائی اسکیمات کو بجلی سے شمسی توانی سسٹم پر منتقلی منظوری پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں عوام کو پینے کے پانی کے حوالے سے اکثر بجلی کی بندش و بلنگ کی وجہ سخت مشکلات کا سامنا تھا جبکہ نواب صاحب کی کوشوں سے اب عوام کا مسلہ حل ہوگیا، شرکاہ نے پائپ لائینوں واٹر ٹیکی سمیت درپیش دیگر مسائل سے بھی آگاہی فراہم کیا۔جس پر بوابزادہ رئیس رئیسانی اور ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نیپی ایچ ای حکام کو متعلقہ علاقوں سروے کرنے اور رپورٹ ارسال کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کی وہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو جلد دور کرینگے،نوابزادہ رئیس رئیسانی نے کہاکہ نواب صاحب کی ہر ممکن کوشش ہیکہ مستونگ کے عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں، وی او ایم انھوں نے کہاکہ اس وقت مستونگ شہر سمیت ضلع بھر میں کروڑوں روپیکی خطیر رقم صرف اہم عوامی بنیادی مسلہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے پے خرچ ہورہے ہیں اور اس وقت تک درجنوں واٹرسپلائی اسکیمات کو سولرآئزڈ کیاگیا اور مزید بھی اسکیمات آخری مراحل میں ہے اور آئندہ کے پی ایس ڈی پی میں بھی عوام کے آب نوشی اسکیمات پر خصوصی توجع دی گئی ہیں، جس کے تکمہل سے عوام کا اہم بنیادی مسلہ تقریبا حل ہوگا۔۔انھوں نے کہاکہ وہ آب نوشی کے علاوہ صحت و تعلیم کے شعبہ جات پر بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہوئے اہم اقدامات اٹھا گئے ہیں۔۔انھوں نے کمیونٹی اسکیمات کے کمیٹی چئرمینوں سے کہاکہ انکے واٹرسپلائی اسکیمات سولرآئزڈ ہونیکے بعد انکی دیکھ بال کمیونٹی کمیٹی کمیٹی کی ہی زمہ داری ہیکہ وہ ان کا دیکھ بال کریں اور عوام کو پانی فراہمی کیلئے پالان تشکیل دے تاکہ کسی کو شکایت نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے