وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی کاکوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو میں مال آف کوئٹہ کے اسٹال کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو میں مال آف کوئٹہ کے اسٹال کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر قبائلی و سماجی رہنما آغا ظفر خان دورانی، آغا بختیار دورانی،شیخ زبیر مندوخیل بھی موجود تھے دورے کے موقع پر مال آف کوئٹہ کے سی ای او شجاع ڈھیڈی نے ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کو پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ ایکپسو میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہمارے رئیل اسٹیٹ سے وابسطہ انوسٹرز کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہے اورصوبائی حکومت باہر سے آنے والے رئیل اسٹیٹ سے وابسطہ افراد کو ہر قسم کی سہولتیں سمیت بہترین سیکورٹی بھی مہیا کرگئی اور یہاں ترقی اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہے ہم سب کو بلوچستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے لانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے