صوبائی حکومت مالی مشکلات کے باوجود بہترین حکمت عملی سے کام لے رہی ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوامی ضروریات کے حامل منصوبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے صوبائی حکومت مالی مشکلات کے باوجود بہترین حکمت عملی سے کام لے رہی ہے. میرٹ پر روزگار کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واضع ہدایات جاری کیں ہیں کہ جن محکموں کے ٹیسٹ و انٹرویو اپریل تک مکمل ہو چکے تھے ان کو بھرتی کے آرڈر جاری کئے جائیں. ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اب عوامی منصوبوں افتتاح عوام خود کریں گے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کا حق عوام کو حاصل ہے جو کے عوام کے اپنے منصوبے ہیں ان پر کریڈٹ لینے اور غیر ضروری اخراجات کرنے کی کوئی گنجائش نہیں. عوامی کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پر عزم رہیں گے. مشکلات و محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں. بہترین حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کی جائے گی.