سمندری طوفان بائپر جوائے کے نتیجے میں 14سے 16جو ن تک بلو چستان میں موسلادھار بارش کا امکان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سمندری طوفان بائپر جوائے کے نتیجے میں 14سے 16جو ن تک بلو چستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب میں 600کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب میں 580کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے یہ طوفان 14جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے گا جس کے باعث 14سے16جون تک ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، لسبیلہ، قلات، خضدار، نصیر آباد اور مکران کے ساحل پر 60سے80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی تیز ہواہیں چلنے اور گرچ چمک کے ساتھ شدید موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دوران نشیبی علا قے زیر آب آنے اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 17جون تک کھلے سمندر میں نہ جانے، کسانوں سے موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔