روسی تیل کی تسلسل سے فراہمی کے بعد قیمتوں میں فرق آئیگا، مصدق ملک

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوئی تو قیمتوں میں فرق آئےگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا۔

روسی تیل کی درآمد سے فوری طور پرپیٹرول و ڈیزل کی قیمت کم نہیں ہو گی،سی ای اوپاکستان ریفائنری لمیٹڈہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے تو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا۔اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا۔ابھی پہلا جہاز آیا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے