جو بچے اوائل عمری میں چائلڈ لیبر کا شکار ہوتے ہیں وہ تعلیم سے دور ہو جاتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم مشقت اطفال کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قومیں اپنے بچوں کا مستقبل علم و ہنر سے بناتی ہیں جو بچے اوائل عمری میں چائلڈ لیبر کا شکار ہوتے ہیں وہ تعلیم سے دور ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قوانین چائلڈ لیبر کی سختی سے نفی کرتے ہیں اور چائلڈ لیبر پر موجود عالمی قوانین کی بھی ہر صورت پابندی کرنی چاہیے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لئے ہم نے انھیں اچھی تعلیم دینی ہے نہ کہ مشقت اور اس دن کو منانے کا مقصد چائلڈ لیبر سے متعلق شعور اور آگہی کو اجاگر کرنا ہے ہم نے اپنی اجتماعی کوششوں سے معاشرے سے بچوں کی جبری مشقت کا خاتمہ کرنا ہیجبری مشقت نہ صرف بچوں کی جسمانی بلکہ ذہنی نشونما کو بھی متاثر کرتی ہیوزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیے ہم سب مل کر بحیثیت متحد قوم بچوں کی جبری مشقت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اپنے ملک اور معاشرے سے بچوں سے ہونے والے اس ناروا سلوک مکمل خاتمہ کریں تاکہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو ایک درست سمت دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے عملی اقدامات کریں کیونکہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ بچوں کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے