اوتھل اوربیلہ پولیس کی مختلف کاروائیاں،4 منشیات فروش گرفتار،02 کلو 735 گرام چرس برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل اوربیلہ پولیس کی مختلف کاروائیاں،4 منشیات فروش گرفتار، 02کلو 735 گرام چرس برآمد،جب کہ بیلہ پولیس نے02 کلو 220 گرام چرس، 25 گرام شیشہ اور 30 گرام کرسٹار برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا منشیات فروشان کے خلاف تسلسل کے ساتھ کاروائیاں جاری رہیں گی جب تک اس لعنت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے.SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی،لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق تھانہ اوتھل کے SHO جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کے خلاف مہم کے دوران مخبر خاص کی اطلاع پر مختلف کارروائیوں میں بی اینڈ آر چوک اوتھل کے مقام سے ملزم غلام حسین عرف گلو ولد محمد ہاشم سکنہ موچی محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ 01 کلو 85 گرام چرس، ہائی سکول روڈ اوتھل کے مقام سے ملزم عبدالمجید ولد محمد موسیٰ سکنہ پیر گوٹھ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 550 گرام چرس اور کمبہار محلہ اوتھل کے مقام سے منشیات فروش محمد رفیق ولد محمد حسن سکنہ ٹیارہ بیلہ حال اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کیا۔ملزمان کے خلاف اوتھل پولیس نے نارکوٹیکسں ایکٹ کے تحت علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی نے منشیات فروشی کی شکایات کے پیش نظر تمام SHOs ضلع ہذا کو قبل ازیں منشیات فروشان کے خلاف کارروائی کی بابت ہدایات دے دی ہیں اور اس ضمن میں خاص طور پر SHO اوتھل جان محمد جاموٹ اور SHO بیلہ یار محمد کمانڈو کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل لائی جائیں۔ SHO اوتھل اور بیلہ کی آج کی کاروائیاں ان ہی ہدایات کا نتیجہ ہیں۔جب کہ ایک اور کاروائی میں SHO بیلہ یار محمد کمانڈو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کھانٹا بند روڈ بیلہ کے مقام سے ملزم عبدالغفور عرف حفو ولد غلام قادر سکنہ محلہ کھانہ بھٹ بیلہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ 02 کلو 220 گرام چرس، 25 گرام شیشہ اور 30 گرام کرسٹار برآمد کیا۔ملزم کے خلاف بیلہ پولیس نے نارکوٹیکسں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کے مطابق منشیات فروشان کے خلاف تسلسل کے ساتھ کاروائیاں جاری رہیں گی جب تک اس لعنت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے