ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کی زیرصدارت بحیرہ عرب میں سائیکلون کے پیش ڈیزاسٹرپلان کی تیاری سے متعلق حب میں ایمرجنسی نافذ

حب (ڈیلی گرین گواد) ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کی زیرصدارت بحیرہ عرب میں سائیکلون کے پیش ڈیزاسٹرپلان کی تیاری سے متعلق اجلاس میں ضلع حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اتوار کو ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کی زیرصدارت بحیرہ عرب میں سائیکلون کے پیش ڈیزاسٹرپلان کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقدہوا۔ جس میں ایف سی 54 ونگ کے میجر صبیح ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اے سی حب اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سمندری طوفان سائیکلون کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران ایمرجنسی کے پیش نظر اپنی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ایمرجنسی ڈیزاسٹرپلان سے متعلق اہم فیصلے اورگڈانی وندر سمیت دیگر ساحلی بستیوں میں ریسکیو ریلیف پوائنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایف سی 54 ونگ اور پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں سائیکلوں کی پیشگی اطلاع اوراحتیاطی تدابیر کے حوالے سے ساحلی بستیوں میں اناؤسمنٹ کے فرائض تحصیلدار سرانجام دینگے۔ انہوں نے کہاکہ گڈانی کے مکین ہائی اسکول گڈانی ایم سی گڈانی ٹی سی ایف اسکول اورڈام سونمیانی کے رہائشیوں کے لئے ہائی اسکول سونمیانی ہائی اسکول وندر اور ایم سی وندر ریلیف سینٹر میں شامل ہیں سائیکلوں کی صورت میں ریسکیو ٹیمیں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ساحلی بستیوں گڈانی ڈام بندر میں قائم بیسک ہیلتھ یونٹوں میں میڈیکل کیمپ قائم کئے جائینگے ڈی ایچ او کوڈاکٹرزاورطبی عملے کی 24 گھنٹے فرائض کی سرانجام دہی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرنگرانی میں ڈیزاسٹرکنٹرول روم قائم کیا جائیگا جس کے ذریعے سائیکلون کی صورتحال مانیٹرنگ اورشہریوں کو ہیلپ لا ئن کی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سائیکلون کے نتیجے میں ہونیوالی بارشوں کے نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپ اوردیگرمشینری پی ڈی ایم اے سے حاصل کی جائینگی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اورملحقہ آبادیوں کو سائیکلوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بی ڈی اے حکام کو پلان تیارکرنے کے،سائیکلوں سے ممکنہ طوفانی بارشوں سے حب ڈیم کی صورتحال مانیٹرنگ اورآگاہی کیلئے ایریگیشن کیبال افسران کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں کہ ساحلی علاقے گڈانی ڈام،بندر کے مائیگیر اپنی کشتیوں اور قیمتی جالوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کریں سمندری طوفان اس وقت بحیرہ عرب میں موجود ہے تمام مائیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان "پیپر جوائے” کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے